گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کرکے اپنے سر میں گولی مار لی

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو قتل

فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کرکے اپنے سر میں گولی مار گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

فیصل آباد کے علاقے کڑی ولا میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کر کے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے بتایا محلہ عثمان غنی کے رہائشی محنت کش شہباز نے محلہ کڑی ولا کی رہائشی چار بچوں کی ماں بشریٰ سے دوسری شادی کر رکھی تھی ۔

حکام کا کہنا تھا کہ سوموار کے روز شہباز بشریٰ کے گھر گیا تو وہاں میاں بیوی کے مابین جھگڑا ہو گیا، شہباز نے تلخ کلامی کے بعد مشتعل ہو کر پستول سے بشریٰ پر فائرنگ کر دی، جس سے سر پر گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

مزید پڑھیں : شوہر نے ناراض بیوی کو گولی مار کرقتل کردیا

بعد ازاں ملزم شہباز نے اپنے سر میں بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کر لی تاہم تھانہ نشاط آباد پولیس نے علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پہنچ کر دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیں۔

یاد رہے چند روز قبل شوہر نے ناراض بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا ، مقتولہ شوہرسے ناراض ہو کرمیکے چلی گئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ احمد علی بیوی کو منانے میکے گیا تھا، جہاں میاں بیوی میں جھگڑا بڑھ گیا اور شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔