جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو گی یہ فیض حمید نے فیصلے سے پہلے بتا دیا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق سینئر جج نے نوازشریف اور فیض حمید سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید میرے پاس گھر آئے اور کہا نواز اور مریم نواز کا کیس آپ کے پاس آئے تو آپ کیا کریں گے؟
جس پر میں نے کہا میں عاقبت خراب نہیں کر سکتا تو پھر [فیض حمید] کا کہناتھا کہ پھر تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گی۔
جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز کے بقول چند دن بعد وہ پھر آئے اور کہا آپ کے پاس جلدی آتا لیکن کراچی ایم کیوایم کے اسکرو ٹائٹ کرنے گیا تھا میرے باس باجوہ صاحب کہہ رہے ہیں تم سے ایک جج قابو نہیں ہو سکتا، مجھےقائم مقام چیف جسٹس بنانےکی پیش کش کی، میں نے وہ بھی ٹھکرا دی۔