چکوال : سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر میں چوری کی واردات کے دوران چور ایک کروڑ سات لاکھ روپے اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چکوال میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری کی واردات ہوئی، واردات میں ایک کروڑ سات لاکھ روپے اورموبائل فون چوری کرکے لے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ چکوال کے تھانہ نیلہ میں گھر یلوملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،نجف حمید نے بتایا کہ واردات کے روز وہ علاج کیلئے لاہور میں تھے۔