فیض آباد دھرنا کیس میں کمیشن نے شاہد خاقان کو طلب کرلیا

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس میں کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 29 نومبر کو طلب کیا ہے جس میں ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ 2017 میں راولپنڈی پولیس کےسربراہ اسرارعباسی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے، وہ اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک وزیراعظم رہے۔

یاد رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔