بھارت میں جعلی سفارتخانہ پکڑا گیا، خود ساختہ سفیر بھی گرفتار

بھارت کے شہر غازی آباد میں جعلی سفارتخانہ پکڑا گیا اور اس کے خود ساختہ سفیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بزنس مین ہرش وردھن جین چار جعلی ممالک کا سفیر بن کر سرگرم تھا، ملزم نے خود کو ویسٹ آرکٹیکا سبورگا، پولویا اور لوڈونیا کا سفیر ظاہر کیا ہوا تھا۔

ملزم نے خود کو ویسٹ آرکٹیکا سبورگا، پولویا اور لوڈونیا کا سفیر ظاہر کیا ہوا تھا، ہرش وردھن نے خود کو رائل ایڈوائزر اور قونصل جنرل بھی ظاہر کیا تھا۔

جعلی سفارتخانہ دہلی کے قریب غازی آباد میں 7 سال سے سرگرم تھا، گھر کی چھت اور بالکونی پر جعلی جھنڈے، شاہی نشان اور جعلی نمبر پلیٹس آویزاں کی ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے جعلی سفارتی نمبر پلیٹس والی چار گاڑیاں بھی برآمد کرلیں، 20 اضافی جعلی نمبر پلیٹس اور 12 جعلی سفارتی پاسپورٹ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ملزم سے جعلی وزارت خارجہ کی مہریں، اسٹیمپ، دستاویزات اور نقدی بھی برآمد کی گئی، ملزم نے دنیا بھر کے رہنماؤں کے ساتھ تصاویر میں ترمیم کرکے تعلقات ظاہر کیے ہوئے تھے۔

ہرش وردھن خود کو سفیر ظاہر  کرکے کاروباری افراد کو اعتمادمیں لیتا تھا، جعلی سفارتی رتبے کے ذریعے منی لانڈرنگ اور فراڈ کیا جاتا تھا، جعلی ممالک کے نام پر کاروباری افراد سے فراڈ ہوتا تھا۔