فخر زمان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان سپرلیگ کے سیزن 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 42 گیندوں پر 66 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

فخر زمان نے کو اسامہ میر نے اکیل حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

اس اننگ کے ساتھ ہی لیفٹ ہینڈر بیٹر پی ایس ایل میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔