شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر مداحوں سے رابطہ رکھنے اور انہیں اپنے کام سے متعلق آگاہی دینے کے لیے موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹویٹر ویسے تو نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے البتہ کچھ پاکستانی فنکار، گلوکار اور دیگر نامور شخصیات مائیکروبلاگنگ استعمال نہیں کرتیں۔
پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو کئی مشہور گانے اور ’’دل سے میں نے دیکھا پاکستان‘‘ جیسا نغمہ دینے والے گلوکار فاخر محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنا لیا اور اب وہ وہاں پر بھی اپنی ویڈیوز یا اپنے خیالات شیئر کریں گے۔
Salaam dear friends, I have decided to get active on twitter with you guys, my Pakistani twitter family. I hope you remember me for my songs. Really happy to join you, I hope together we can do some great things for the motherland.🇵🇰🇵🇰
Pakistan Zindabad pic.twitter.com/z6onT0Ctgo
— Faakhir Mehmood (@Faakhir_Mehmood) October 13, 2019
فاخر نے مداحوں کو خوش خبری سنانے کے لیے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا ٹویٹر ہینڈل بتایا اور اسے فالو کرنے کی بھی گزارش کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میرے دوستو، میں نے پاکستانی فیملی کے ساتھ ٹویٹر کے ذریعے جڑنے کا فیصلہ کیا، مجھے امید ہے کہ آپ مجھے میرے گانوں کی وجہ سے یاد رکھتے ہیں، آئیں!!ہم سب مل کر پاکستان کے لیے کچھ کریں گے‘‘۔
یاد رہے کہ 2017 میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع پر نغمہ ’’تو سلامت وطن‘‘ جاری کیا گیا تھا جس میں ساحر علی بگا، شفقت امانت علی خان اور فاخر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔