ریاض : سعودی دارلحکومت ریاض میں بازوں کی نیلامی پر شائقین نے لاکھوں ڈالر اڑا دیے، سب سے مہنگے باز فالکو چیروگ کی قیمت پانچ لاکھ ریال لگائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی دارلحکومت ریاض میں بازوں کی نیلامی کا انعقاد ہوا، جس میں شائقین نے دل کھول کربولی لگائی
نیلامی کے دوران مجموعی طور پر چھ سو بیالیس باز فروخت ہوئے ، جن کی مالیت اکیس لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔
نیلامی میں متعدد ریکارڈ توڑ سودے دیکھنے میں آئے ، سب سے زیادہ مہنگا مقامی نسل کا باز فالکو چیروگ کی بکا جس کی قیمت پانچ لاکھ ریال لگائی گئی، یہ قیمت پچھلی نیلامی میں دو لاکھ 70 ہزار ریال میں سب مہنگی فروخت سے زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ خالص سفید رنگ کا فالکو چیروگ باز پانچ لاکھ 50 ہزار ریال جبکہ نیلامی کی آخری رات آسٹریا کے ایک فارم کا فالکو چیروگ ایک لاکھ 25 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔
نیلامی کا تیسرا راؤنڈ قابل ذکر طور کامیاب رہا، جس میں بازوں کی فروخت میں پچھلے ایونٹ کے مقابلے میں 218 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
نیلامی میں امریکا،جرمنی،اسپین، برطانیہ اور آسٹریا سمیت سولہ ملکوں نے حصہ لیا۔