راولپنڈی : آن لائن لون ایپ کی کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے والے مسعود کے خاندان نے آن لائن ایپ کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سےتنگ آکرخودکشی کرنے والے محمد مسعود کے خاندان نے آن لائن لون ایپس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں جانے کا اعلان کردیا۔
والد کا کہنا ہے کہ یہ آن لائن کمپنیاں بلیک میل کرتی ہیں، قرض کا سود کا کاروبار بند ہونا چاہیئے اور سودی نظام کے خاتمے کے لیے کارروائی ہونی چاہیے۔
اس سے قبل آن لائن لون ایپ کےنمائندے کی مسعود کے بھانجے سے فون پر گفتگو بھی سامنے آگئی ہے ، نمائندہ دھمکیاں دے رہا ہے۔
آن لائن ایپ نمائندہ کا کہنا تھا کہ مذاق بنارکھاہےم تم سب فراڈیے ہو، سب باہر نکلو گے، ساری معلومات ہیں ہمارے پاس۔
گذشتہ روز راولپنڈی میں ایک شخص نےآن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سےتنگ آکرخود کشی کرلی تھی۔
محمد مسعود نے اپنے آخری پیغام میں بیوی سے معافی مانگی اور کہا بہت سارے لوگوں کے سود کے پیسے دینے ہیں اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ۔
آن لائن ایب کے ایجنٹ کی آڈیو سامنے آئی تھی ، جس میں میں واضح سنا جاسکتا ہے ایجنٹ اہل خانہ کو دھکمیاں دیں۔