بیجنگ: چین کی معروف ماڈل آبے چوئی کو ہانگ کانگ میں قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹھائیس سالہ آبے چوئی کو انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔
ہانگ کانک پولیس کے مطابق مقتولہ کی ٹانگیں ایک گاؤں کے گھر میں موجود فریج سے ملیں جبکہ اس کا سر اور دیگر اعضا غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گھر سے گوشت کاٹنے والی مشین، لکڑی کاٹنے کے اوزار، مقتولہ کا شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈز اور دیگر چیزیں ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: گینڈوں نے سیاحوں کی جیپ پر حملہ کر دیا
رپورٹس کے مطابق ماڈل کا سابق شوہر کے خاندان کے ساتھ مالی تنازع تھا، جس کے باعث مقتولہ کے سابق شوہر سمیت چار افراد کو قتل کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل آبے چوئی بائیس فروری کو لاپتا ہوئی تھی، انہیں آخری بار اس کے سابق شوہر کے بھائی نے دیکھا تھا جو ماڈل کا ڈرائیور بھی تھا۔
ماڈل آبے چوئی نے حال ہی میں معروف میگزین لورائیل موناکو کے لیے ماڈل کے طور پر کام کیا اور رواں سال پیرس فیشن ویک میں بھی شرکت کی تھی۔