معرف ٹک ٹاکر یاسمین لڑکا نکلا

ٹک ٹاک کے صارفین اس انکشاف کے بعد حیران رہ گئے کہ مشہور مصری ٹک ٹاکر یاسمین لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھانے میں خاتون ٹک ٹاکر کے ڈانس کی ویڈیوز کے حوالے سے شکایت کی گئی اس کے بعد پولیس نے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ اور مزید تفتیش کے لیے طلب کیا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین  کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والا شخص دراصل عبدالرحمن نام کا 18 سالہ طالب علم تھا۔

طالب علم نے اعتراف کیا: "میں نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا ہے۔”

اس کی گرفتاری کے بعد عدالت نے ابتدائی طور پر اسے چار روزہ ریمانڈ پر دے دیا۔ بعد میں اسے 5000 مصری پاؤنڈ (تقریباً 105 ڈالر) کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ایک گاؤں میں اپنی طلاق یافتہ ماں کے ساتھ رہنے والے عبدالرحمن کو پڑوسیوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کا عام طالب علم بتایا۔

ایک پڑوسی نے کہا کہ”ہم صدمے میں ہیں۔ جو ہم نے ایک عام نوجوان لڑکا دیکھا وہ لڑکی بن کر دنیا کو بے وقوف بنا رہا تھا۔”

وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ "عبدالرحمن پر ایک خاتون کی نقالی کرنے اور غیر اخلاقی مواد شائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔”