ممبئی: بھارت کے نامور فلم ساز کمل کشور مشرا نے بیوی کو کار سے کچل دیا جس کی سی سی ٹی وی فٹیج منظر عام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں کمل کشور مشرا کی اہلیہ نے انہیں ایک رہائشی عمارت میں دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر وہ پارکنگ ایریا کی طرف بھاگنے لگے۔
سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے اور عین اسی وقت خاتون گاڑی کے سامنے کھڑی ہو جاتی ہیں۔ خاتون گاڑی کو روکنے کی کوشش کرتی ہے مگر ڈرائیور اسے روند ڈالتا ہے۔
https://twitter.com/ANI/status/1585294131970334720?s=20&t=jPIqiB-NX1X0WD8LruJRuw
پولیس کے مطابق گاڑی کمل کشور مشرا چلا رہے تھے جن کے خلاف امبولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے، ان کی اہلیہ کو سر پر گہری چوٹ آئی ہے۔