ماہرہ خان کی مداح لڑکی گلے لگ کر رو پڑی، ویڈیو وائرل

ماہرہ خان

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کے دوران ان کی مداح جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑی۔

شوبز شخصیات کو دیکھ کر مداحوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ساتھ تصویر بنوائیں یا پھر آٹو گراف لیں لیکن یہ خواہش چند ہی مداحوں کی پوری ہو پاتی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔

ماہرہ خان کو دیکھ کر مداحوں نے ان سے ملاقات کی اداکارہ بھی شائستگی سے اپنے مداحوں سے ملیں تاہم ان میں ایک سے ایک مداح اپنی پسندیدہ اداکاری کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوئی کہ انہیں سامنے دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور گلے لگ کر رو پڑی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان مداح کو گلے لگا کر اسے تسلی دے رہی ہیں اور تصویر بھی بنوا رہی ہیں۔