ویڈیو:‌ فرح خان نے نرگس فخری کی نجی زندگی کا بڑا راز فاش کردیا

بالی ووڈ فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے چھوٹی سی غلطی سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری کی نجی زندگی کا بڑا راز فاش کردیا۔

حال ہی میں نرگس فخری نے امریکی کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ہمراہ ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں فرح خان بھی موجود تھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرح خان اور نرگس فخری کیمرے کے سامنے پوز دے رہی تھیں، اسی دوران ٹونی بیگ بھی کیمرے کے سامنے آئے تو فرح خان نے مذاقاً ٹونی سے کہا "آؤ اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ” ان کے اس ریمارک نے فوراً سب کی توجہ حاصل کی، کیونکہ نرگس اور ٹونی نے اب تک اپنی شادی کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

ویڈیو میں نرگس فخری کو فرح خان کی بات پر مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مداحوں نے سوشل میڈیا پر فوراً ردعمل دیتے ہوئے انہیں "پیارا جوڑا” قرار دیا ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

وائرل ویڈیو میں نرگس فخری ایک خوبصورت رنگ کے لہنگا چولی میں نظر آئیں، انہوں نے سونے کے کنگن بھی پہن رکھے تھے، اس کے علاوہ ٹونی بیگ نے مکمل سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔

اب ایک بار پھر ان کی خفیہ شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں اور فرح خان کے اظہار کے بعد انہیں مزید تقویت مل گئی ہے۔

قبل ازیں فروری میں متعدد بھارتی ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ نرگس فخری نے انتہائی نجی انداز میں نے فروری 2025 میں کیلیفورنیا کے ایک پرتعیش ہوٹل میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ ٹونی بیگ سے شادی کی تھی، جس میں صرف قریبی خاندان اور دوست شریک ہوئے، شادی کے بعد جوڑا ہنی مون کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا تقریباً تین سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہے، انہوں نے 2024 کا نیا سال دبئی میں ایک ساتھ منایا تھا، جہاں نرگس کے سابق بوائے فرینڈ ادے چوپڑا بھی دیکھے گئے تھے۔

ٹونی ہیگ کون ہیں؟

ٹونی بیگ ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں جو کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں اپنی کاروباری مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ "ڈیوز گروپ” کے بانی ہیں جو ہول سیل کپڑوں کی مینوفیکچرنگ اور سپلائی میں ایک بڑا نام ہے۔

ٹونی بیگ 1984 میں پیدا ہوئے اور اس وقت 41 سال کے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی وکٹوریا یونیورسٹی سے بزنس اور مینجمنٹ میں ایم بی اے کرچکے ہیں اور دنیا بھر میں کاروباری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ٹونی بیگ کا کاروباری سفر 2005 میں اس وقت شروع ہوا جب وہ امریکا میں "الانک برانڈ” کے مینجنگ ڈائریکٹر بنے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی کامیابیوں کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا لیکن نرگس فخری کے ساتھ تعلق کی وجہ سے کبھی کبھار خبروں میں آئے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/nargis-fakhris-secret-marriage-details-of-her-husband-also-revealed/