اسلام آباد : وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پہلی باربلاضمانت 10 ملین تک کاآسان فنانس سکیم کے تحت قرض مل سکے گا اور اس سکیم سے نئے ایس ایم ایز استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنےکے لیے پر عزم ہیں اور ساتھ ہی چھوٹےاوردرمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ چاہتےہیں، پہلی باربلاضمانت 10 ملین تک کاآسان فنانس سکیم کے تحت قرض مل سکے گا، ایس ایم ایز کانجی شعبہ میں کل قرض کا حصہ صرف 6.6 فیصد ہے۔
وزیراعظم عمران خان کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹےاور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کےلئے پرعزم ہیں۔
SBP کی جانب سے پہلی مرتبہ ایس ایم ایزکو بغیر ضمانت 10 ملین آسان فنانس سکیم کےتحت قرض مل سکے گئے۔
اس سے قبل ایس ایم ایز کانجی شعبہ میں ٹوٹل قرض کا حصہ صرف 6.6% ہے https://t.co/9Ejall9i66— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 17, 2021
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایزکو25 فیصد کی بجائے زیادہ سے زیادہ 9فیصد پر قرض مل سکے گا، 40 سے 60 فیصد رسک کوریج حکومت پاکستان کررہی ہے، اس سکیم سے نئے ایس ایم ایز استفادہ حاصل کرسکیں گے، ملک میں مجموعی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، سیمڈاکے مطابق ایس ایم ایز جی ڈی پی کا 40فیصد ہے اور برآمدات سےآمدن میں 25 فیصد حصہ ہوسکتا ہے۔
SMEsکو 25% کیبجائے ذیادہ سے ذیادہ 9فیصد پر قرض مل سکے گا
40 سے 60 فیصد رسک کوریج حکومت پاکستان کررہی ہے
اس سکیم سے نئے ایس ایم ایز استفادہ حاصل کرسکیں گے
ملک میں مجموعی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی
سیمڈاکے مطابقSMEs جی ڈی پی کا 40فیصد اوربرآمدی آمدن میں 25 فیصد حصہ ہوسکتا ہے— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 17, 2021
خیال رہے گذشتہ روز بینک دولت پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار (ایس ایم ایز) کی مالکاری تک رسائی بہتر بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی شراکت سے ایس ایم ای آسان فنانس (صاف) اسکیم متعارف کرائی تھی ، جس کا واضح مقصد ان کاروباری اداروں کو سہولت پہنچانا ہے جو بینک قرضوں تک رسائی کے لیے ضمانت؍رہن پیش نہیں کرسکتے۔