پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے اپنا موازنہ بالی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون سے کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔
انسٹاگرام پر فریال محمود کی جانب سے دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ کافی گردش کر رہا ہے جس میں وہ دپیکا پڈوکون کی ہمشکل قرار دینے کے سوال پر اظہارِ خیال کر رہی ہیں۔
فریال محمود نے کہا کہ جب جب مجھے بولا جاتا ہے کہ آپ ڈپیکا پڈوکون کی طرح نظر آتی ہیں تو مجھے یہ سن کر بہت اچھا لگتا ہے، میں اس پر بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا میں دپیکا پڈوکون کی بڑی مداح ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اگر میں ان کے جیسی نظر آتی ہوں تو اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے۔
متعلقہ: سابق شوہر مجھے اور میں اُن کو ذہنی اذیت دیتی تھی، فریال محمود کا انکشاف
View this post on Instagram
فریال محمود اور دانیال راحیل 2020 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے جوڑے کی شادی زیادہ نہ چل سکی اور 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
چند روز قبل ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے طلاق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا کہ طلاق یافتہ ہونے پر معاشرے میں کس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔
پوڈکاسٹ میں انہوں نے اس بارے میں گفتگو کی تھی کہ کیسے ایک عورت کو طلاق یافتہ کا لقب ملتا ہے اور اس کے والدین کہتے ہیں کہ مر جانا لیکن گھر واپس مت آنا۔
فریال محمود کا کہنا تھا کہ ایسے والدین کی سوچ بالکل غلط ہے کیونکہ وہ جس اولاد کو دنیا میں لائے ہیں اس کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوتی ہے، طلاق کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا ختم ہوگئی بلکہ یہ عورت کیلیے زندگی کی نئی شروعات کا موقع بھی ہو سکتا ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ میری اپنی شادی ایک ذہنی اذیت تھی، سابق شوہر مجھے اور میں انہیں ذہنی اذیت دیتی تھی اور بالآخر یہی وجہ تھی جس کے باعث ہماری شادی طلاق پر ختم ہوئی۔