یومِ آزادی : آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والا فتح میزائل سسٹم پہلی بار نمائش کے لیے پیش

یومِ آزادی : آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والا فتح میزائل سسٹم پہلی بار نمائش کے لیے پیش

اسلام آباد : یوم آزادی کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والے فتح ون اورفتح ٹو میزائل سسٹم عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں ، اس سلسلے میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے شکرپڑیاں پریڈ گراوٴنڈ میں مسلح افواج کے زیرِ استعمال میزائلوں، توپوں، ڈرونز اور دیگر جدید ہتھیاروں کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

اس نمائش میں تاریخی معرکہ حق کے آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والا افواج پاکستان کا وہ ساز و سامان ہے، جس کا مربوط استعمال کرکے عددی اعتبار سے تین گنا بڑے دشمن کے دانت کھٹے کئے گئے۔

ان سٹالز پر زمین سے زمین تک مار کرنیوالے فتح ون اورفتح ٹو میزائل سسٹمز کے ساتھ پہلی بار فتح فور میزائل سسٹم کو بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جبکہ شاہپر اور براق ڈرونز کیساتھ ساتھ پہلی بار تیمور ڈرون بھی نمائز کیلئے پیش کیا گیا ہے

اس خصوصی شو میں آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والے ویپن سسٹمز کے ساتھ ساتھ جدید ترین ہتھیار بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے۔

نمائش میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے فتح ون اور فتح ٹو میزائل سسٹمز کے ساتھ پہلی بار فتح فور میزائل سسٹم کو بھی پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ شاہپر اور براق ڈرونز کے ساتھ پہلی مرتبہ جدید تیمور ڈرون بھی نمائش میں شامل کیا گیا۔

نمائش میں پاک فضائیہ کے اسٹالز پر الیکٹرانک وار فیئر، کثیرالمقاصد ریڈارز، میزائل سسٹمز اور سائبر وار فیئر کے آلات رکھے گئے، عوام کی دلچسپی کیلئے پاک فضائیہ کے جے ایف 17، جے 10اور ایف 16سمیت شیردل فارمیشن پر مشتمل فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا مظاہرہ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

نمائش میں پاک بحریہ کے جنگی ساز و سامان کے ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں ،نمائش میں پیش کئے گئے موجودہ جدید ویپن سسٹمز کے ساتھ نئے ہتھیاروں کو عوام کیلئے پیش کرکے دشمن کو پیغام دیا گیا ہے کہ ابھی مزید سرپرائز باقی ہے۔