فیٹف کا وہ نکتہ جس پر عمل نہیں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارت پاکستان گرے لسٹ

وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ فیٹف سےنہ نکلنےکی وجہ تکنیکی کےبجائےسیاسی ‏بنی تھوڑا سا صبر کریں پاکستان جلدفیٹف گرےلسٹ سےنکل آئےگا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پوچھا کہ 27میں سےکون ‏سانکتہ رہ گیاجس پرعمل نہیں ہوا؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ جو عملدرآمد کا نکتہ رہ گیاوہ مخصوص ‏افرادکوسزاؤں پرہے کسی کوسزائیں ہم نےاپنےآئین وقانون کےمطابق دینی ہیں اب کسی ‏کوسزادینےکےلئےبیرونی ڈکٹیشن نہیں چلےگی۔

علی محمدخان نے کہا کہ وہ زمانہ گزر گیا جب ریمنڈڈیوس کو نکال دیا جاتا تھا اب وہ وقت گزر ‏گیا جب اس وقت کا صدربھاگا بھاگا امریکاجاتاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیٹف سےنہ نکلنےکی وجہ تکنیکی کےبجائےسیاسی بنی تھوڑا سا صبر کریں ‏پاکستان جلدفیٹف گرےلسٹ سےنکل آئےگا وزیراعظم نےناں کی ہے تو پھر کچھ قیمت تو ادا کرنا ‏پڑےگی۔

وقفہ سوالات میں پی پی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ آڈیٹرجنرل نےکوروناپیکج میں مالی ‏بےقاعدگیوں کی نشاندہی کی تھی بتایاجائےآڈیٹرجنرل کی رپورٹ کوکب ایوان میں پیش کیاجائےگا؟

علی محمد خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ رولزکےمطابق ایوان میں پیش ‏ہو گی۔