بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں آخری منٹ پر سفر پر جانے سے انکار کرنے والے امریکی ارب پتی کے اہم انکشافات

آبدوز ٹائٹن

شہرہ آفاق بحری جہاز ’ٹائی ٹینک‘ کے ملبے کو دیکھنے جانے والی بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں آخری منٹ پر سفر پر جانے سے انکار کرنے والے تاجر نے آبدوز ٹائٹن کے سربراہ سے ہوئی واٹس ایپ چیٹ شیئر کردی، جس میں اہم انکشافات کئے۔

تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس کے تاجر جے بلوم اور ان کے بیٹے بھی ان لوگوں میں شامل ہیں ، جہنوں نے آخری منٹ پر ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے آبدوز ٹائٹن میں سفر پر جانے سے انکار کردیا۔

جے بلوم نے فیس بک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے بیٹے کو آبدوز پر نشستوں کی پیشکش کی گئی تھی جو ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے سفر کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے، لیکن بالآخر انہوں نے ہار مان لی۔

جے بلوم نے اپنے اور حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز میں اسٹاکٹن رش کے درمیان واٹس ایپ پیغامات بھی شیئر کیے ہیں۔

جے بلوم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے اسٹاکٹن رش نے فروری میں مجھے اور میرے بیٹے سین کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے کے لیے پیشکش کی لیکن موسم کی خرابی کی وجہ مئی کے مہینے کے ٹرپ ملتوی ہوگئے تھے، جس کے بعد جون میں جانے کا فیصلہ ہوا۔

بلوم نے ‘الزبتھ ورگاس رپورٹس” پر کہا۔ "یہ ایک قسم کی حقیقت ہے، جب شہزداہ داود اور ان کے بیٹے کی تصویر دیکھتے ہیں تو خوفزدہ ہوجاتے ہیں ، ان کی جگہ ہم ہوسکتے تھے لیکن میرے بیٹے کو اس سفر پر تحفظات تھے اسے لگتا تھا کہ آبدوز گہرائی تک نہیں لے جاسکتی۔

آبدوز ٹائٹن کے سفر پر نہ جانے والے تاجر نے بتایا کہ میں نے اسٹاکٹن رش سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو انھوں نے کہا تھا یہ بات ٹھیک ہے کہ سفر میں رسک ہے لیکن ٹائٹن میں سفر کرنا سڑک پار کرنے سے بھی آسان اور محفوظ ہے۔

جے بلوم نے بتایا کہ ‘اسٹاکٹن رش کا یہ بھی کہنا تھا آبدوز کا سفر میں ہیلی کاپٹر اور اسکوبا ڈائیونگ سے بھی زیادہ محفوظ ہے۔’ لیکن مجھے یقین ہے کہ اسٹاکٹن جانتے تھے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن وہ غلط تھے۔’

یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ اپریل کے آخر میں تباہ شدہ ٹائٹن بنانے والی کمپنی اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش نے کروڑ پتی جے بلوم اور اس کے بیٹے کو آبدورز پر سوار ہونے کے لیے رعایتی ٹکٹ کی پیشکش کی تھی۔

بلوم نے مزید لکھا کہ میں نے اسٹاکٹن رش کو بتایا تھا کہ شیڈولنگ کی وجہ سے ہم اگلے سال تک نہیں جاسکتے، جس کے بعد ہماری نشستیں شہزادہ داؤد اور اس کے 19 سالہ بیٹے، سلیمان داؤد کے پاس گئی، جو اس حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

خیال رہے تاجر جے بلوم صرف ایک نہیں تھے، جو سفر سے پیچھے ہٹے تھے بلکہ برطانوی کروڑ پتی تاجر نے بھی ٹائٹن آبدوز میں اپنے طے شدہ سفر کو عین موقع پر منسوخ کردیا تھا۔

61 سالہ برطانوی کاروباری شخصیت کرس براؤن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ ٹائٹن آبدوز میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم آخری لمحات میں سیکیورٹی کی وجہ سے میں نے اپنا ارادہ تبدیل کردیا تھا۔

واضح رہے آبدوز حادثے میں اسٹاکٹن رش اور پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد جان سے گئے۔