بھارت میں سفاک والد نے اپنی کمسن بیٹی کو اس کی سیاہ رنگت کی وجہ سے زہر دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کریمپوڈی پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس کی 18 ماہ کی بیٹی کو اس کی سیاہ رنگت کی وجہ سے مبینہ طور پر زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم کی شناخت مہیش کے طور پر کی گئی ہے جو پیٹسانے گنڈلا گاؤں کا رہنے والا ہے اور اس نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اکشے کو زہر آلود پرسادم کھلایا۔
شوہر نے بعد میں بیوی شروانی کو بتایا کہ بچے کی موت دورے پڑنے سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ شروانی نے سیاہ رنگت والے بچے کو جنم دینے پر اپنے شوہر اور سسرال والوں کا تشدد برداشت کرنے کی شکایت کی تھی۔
شروانی نے 31 مارچ کو بچے کو بے ہوش پایا اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ بچے کو کریمپوڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔