باپ نے 3 بچوں کے ہمراہ کار تالاب میں گرادی، حیران کُن وجہ؟

بھارتی حیدرآباد میں ایک شخص نے اپنے 3 بچوں کے ہمراہ کار تالاب میں گراکر خودکشی کی۔ واقعے کی حیران کُن وجہ سامنے آئی ہے۔

بین ا لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں عبداللہ پور میٹ میں گزشتہ روز پیش آیا تھا، اشوک نامی شخص اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ بی این ریڈی نگر میں رہائش پذیر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاروبار میں ہونے والے نقصان کے باعث اشووک انتہائی پریشان تھا،جبکہ بیوی کی جانب سے بھی مسلسل طعنے دینے کا سلسلہ جاری تھا۔

گزشتہ روز اشوک بیوی کے طعنے سن کر شدید مایوس ہوگیا اور اپنے تینوں بچوں کو کار میں لے کر گھر سے نکلا۔ اس نے چلتی کار کا رخ تالاب کی سمت موڑتے ہوئے کار کو تالاب میں گرادیا۔

مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور انہوں نے غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر اشوک اور اس کے تین بچوں کو پانی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں کرنٹ دوڑ گیا، متعدد زخمی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمر 10 سال کے لگ بھگ ہے، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بیوی اس کی بات نہیں سن رہی تھی جس کی وجہ سے اشوک انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوا، پولیس نے اشوک اور اس کے بچوں کی کونسلنگ کر کے انہیں گھر روانہ کردیا ہے۔