شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فاطمہ آفندی کی بھارتی فلم کے گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ کے مشہور گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فاطمہ آفندی گھر کی چھت پر موجود ہیں اور گانے ’ہاں ہنسی بن گئے‘ پر اداکاری کررہی ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بارش سے لطف اندوز ہورہی ہوں۔
فاطمہ آفندی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ ڈرامہ سیریل بیٹیاں میں انہوں نے ’فضا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔