چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فشریز کی سربراہی کے لیے حیران کن اقدام کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے فشریز کیلئے ماہی گیر خاتون کو چیئرپرسن فشریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فاطمہ مجید کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے اس اہم تعیناتی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو فاطمہ مجید سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ساحلی علاقوں کے نمائندگان کا اجلاس بھی ہوا ہے۔
فاطمہ مجید کا تعلق ماہی گیر گھرانے سے ہے۔
چیئرمین فشریز کی پوسٹ کیلئے ماضی میں اربوں روپے کی بولیاں لگتی تھیں کیونکہ چیئرمین فشریز کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
https://urdu.arynews.tv/uzair-baloch-confessional-statement/
ماضی میں فشریز میں کرپشن کے حوالے سے کیسز بھی سامنے آ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیب نے 2018 میں سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کےالزام میں گرفتار کیا تھا، نثار مورائی کو دہشت گردی اور سہولت کاری کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
اقبالی بیان میں عزیر بلوچ نے کہا محکمہ فشریز سے مجھے ماہانہ 20 لاکھ روپے اور فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے بھتہ ملتا تھا، فشریز کے ڈائریکٹر سعید بلوچ اور نثار مورائی کو میرے کہنے پر تعینات کیا گیا تھا۔