فاطمہ قتل کیس : اسد شاہ سمیت 4 افراد کے سیمپل ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھیج دیئے

فاطمہ والدہ اسد

رانی پور : کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں اسد شاہ سمیت 4افراد کے سیمپل ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھیج دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے پیروں کی حویلی میں کام کرنے والی دس سالہ فاطمہ پر تشدد و قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی روحل کھوسو نے بتایا کہ اسدشاہ سمیت 4افراد کے سیمپل ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھیج دیئے، فاطمہ کےپوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کچھ دن بعد آئے گی۔

روحل کھوسو کا کہنا تھا کہ حویلی میں رہنے والےافراد اور ملازمین کےڈی این اے کیلئےسیمپل لیے جائیں گے اور واقعےمیں جو بھی ملوث ہوگا ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب تفتیشی افسر نے کہا ہے کہ فاطمہ کےنمونے لیبارٹری بھجوائے جاچکے ہیں، جیسے ہی رپورٹ آئےگی منظرعام پر ہوگی کسی کورعایت نہیں ملےگی۔

آئی او کا کہنا تھا کہ ملزم اسد شاہ کے سیمپل بھی لیئے گئے ہیں اور اسپتال میں اسد شاہ کےٹیسٹ کروائےجا رہےہیں، اگر افسران کا حکم ہوا تو حنا شاہ کی ضمانت کیخلاف درخواست دیں گے۔

گذشتہ روز حویلی میں تشدد سے جاں بحق فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، چہرہ ایک طرف سےنیلااوردوسری جانب سے ہرا ہوچکا تھا جبکہ آنکھ ، کمر، پیشانی، پاؤں، گھٹنے اور ہاتھ پر بھی نشانات تھے۔