قائد اعظم ٹرافی کے سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں فواد عالم نے کیریئر کی 42ویں سنچری جڑ دی۔
راولپنڈی میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 428 رنز بنائے جس میں جواب میں سندھ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 368 رنز بناسکی۔
سینٹرل پنجاب کی جانب سے ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ان کی اننگ میں 28 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے انہیں 232 رنز پر زاہد محمود نے آؤٹ کیا۔
Abdullah Shafique smashes maiden double-century
Read more: https://t.co/HL5jOh1SEr#QeAT
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 28, 2022
میر حمزہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ زاہد محمود دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
سندھ نے اپنی پہلی اننگ میں فواد عالم کی 127 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 368 رنز اسکور کیے، سیم ایوب 71 اور سرفراز احمد 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
A wonderful 💯 by @iamfawadalam25 in his first match of the season 👏#CPvSINDH | #QeAT pic.twitter.com/XCg11avm5l
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 29, 2022
محمد علی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر یامین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
سینٹرل پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنالیے ہیں جبکہ ان کی برتری 230 رنز ہوگئی ہے۔