اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں کے نام گرمکھی میں پیغام دیتے ہوئے بھارتی فوج میں پنجابیوں سے اپیل کی کہ ناانصافی اور ظلم کا حصہ بننے اور مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔
ਮੈਂ ਇੰਡੀਅਨ ਆਰਮੀ ਵਿਚ ਸਾਰੇ ਪੰਜਾਬੀ ਜਵਾਨਾਂ ਨੂੰ ਬੇਨਤੀ ਕਰਦਾ ਹਾਂ ਕਿ ਇੰਡੀਅਨ ਸਰਕਾਰ ਦੇ ਮਜ਼ਲੂਮ ਕਸ਼ਮੀਰੀਆਂ ਤੇ ਹੋ ਰਹੇ ਜ਼ੁਲਮ ਦੇ ਖ਼ਿਲਾਫ਼ ਆਪਣੀ ਆਰਮੀ ਡਿਊਟੀ ਤੋਂ ਇਨਕਾਰ ਕਰ ਦਿਓ !!
I appeal to all Punjabis in Indian army to refuse to be part of injustice/zulm and deny duty in Kashmir
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 13, 2019
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ظلم کو مسترد کرنے کا کہنا مداخلت ہے؟ انصاف پسند بھارتی مودی سرکار کے فاشزم کو مسترد کردیں، امن بغیر مزاحمت کے ممکن نہیں ہے۔
Asking to refuse cruelty is interference? I call upon all Just Indians to refuse Narendra Modi fascism and refuse to abide by rules of his Govt…. peace is not possible without resistance https://t.co/Y6sEA3x7Q9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 13, 2019
یاد رہے گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے عید کی مبارکباد پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا مودی جی آپ کا اور آپ کی حکومت کا ہر اقدام آپ کے عید کےا من کے پیغام کے مخالف ہے۔۔ آپ نے لاکھوں لوگوں کی خوشیاں اورامن چھین لیا، خطے کو تباہی کے داہنے میں لاکھڑا کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی جی اپنی نفرت انگیزسیاست بند کریں، نفرت انگیز سیاست بند کریں گے تب ہی خطے میں امن قائم ہوسکے گا۔