اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ صحافی عزیزمیمن کے قتل کانوٹس لیں اور وفاقی ایجنسی عزیزمیمن کےقتل کیس کی تحقیقات کرے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھی صحافی عزیزمیمن کوقتل کردیا گیا، عزیز میمن نے دھمکیوں سے متعلق ویڈیو جاری کی تھی اور وہ اسلام آباد بھی آئے تھے اورپیپلزپارٹی کی دھمکیوں سےآگاہ کیا تھا۔
فوادچوہدری نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ صحافی عزیزمیمن کے قتل کانوٹس لیں اور وفاقی ایجنسی عزیزمیمن کےقتل کیس کی تحقیقات کرے، عزیز میمن نے قتل سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام عائد کیا تھا۔
یاد رہے نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کر دیا گیا تھا اور لاش نہر سے ملی، پولیس نے بتایا کہ پریس کلب محراب پور کے صدر عزیز میمن کی لاش نہر سے نکال کر متعلقہ اسپتال منتقل کردی گئی، عزیزمیمن کو کیبل کے تار سے گلا دبا کر قتل کرنے کا شبہ ہے۔
مزید پڑھیں : صدر محراب پور پریس کلب عزیز میمن کی لاش برآمد
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔