اسلام آباد :وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کاانعقادخوش آئنداقدام ہے، کرکٹ میں نئی جدت نےعوام کی دلچسپی کوکئی گنابڑھا دیا ہے ، نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں، جذبے اور جنون سے نئے پاکستان کی تعمیرکرنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فوادچوہدری پی ایس ایل 4 کے اجرا سے متعلق مہم "میدان سجاناہے” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے، وزیر اطلاعات ملک میں کھیلوں کے فروغ پر حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔
روانگی سے قبل فواد چوہدری نے کہا پی ایس ایل کاانعقاد خوش آئند اقدام ہے، کرکٹ میں نئی جدت نے عوام کی دلچسپی کوکئی گنابڑھا دیا ہے، وقت آگیا ہے پاکستان کے تشخص کو کھیل کے رنگ کیساتھ پیش کریں۔
[bs-quote quote=” پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور سیروسیاحت کیلئے پرکشش منزل ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے، پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور سیروسیاحت کیلئے پرکشش منزل ہے، چاہتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ اور میدان ہمیشہ آباد رہیں۔
انھوں نے کہا نوجوان نسل کومثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیاجاسکتا ہے، نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں،جذبے اور جنون سے نئے پاکستان کی تعمیر کرنی ہے۔
مزید پڑھیں : پی ایس ایل فور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشلز کا اعلان کردیا
خیال رہےپاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔
پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔