بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوا کوئی اور راستہ نہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گزارش ہے پرجوش نہ ہوں، آپ کو معاملات پھر بات چیت سے حل کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ملک کے عوام کی طاقت ہے، عوام کی طاقت کے آگے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو ہونا تھا ہوگیا، لاٹھی گولی سے ملک نہیں چلے گا گزارش ہے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

سابق وزیر نے کہا کہ مشرف کو پھانسی کی سزا نواز حکومت بدلنے پر نہیں بلکہ ججز کو گھر بھیجنے پر ہوئی تھی، حکومت کو مارشل لا لگانے کا مشورہ دینے والے مشرف والی قسط پڑھ لیں۔