فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر کو پی ڈی ایم حکومت کی سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائیوں ، انسداد دہشت گردی اور توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال پر خدشات سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں‌ کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اوردیگرحکام سےاچھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال بحث کاخاص مرکزتھی۔

،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کو پی ڈی ایم حکومت کی سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائیوں ، انسدادد ہشت گردی، توہین مذہب قوانین کےغلط استعمال پر خدشات سے آگاہ کیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا ملاقات میں سیاسی صورتحال اورمختلف امورپرپی ٹی آئی کےمؤقف پرتبادلہ خیال کیاگیا،ایسی ملاقاتیں برابری اورلوگوں کی بھلائی پرمبنی تعلقات کی خواہش کاحصہ ہیں۔