جودیکھنا چاہے وہ ایپ کے ذریعے چاند دیکھ سکےگا، فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا رویت ہلال کیلنڈر15رمضان تک تیار ہوجائے گا، ودیکھنا چاہے وہ ایپ کےذریعےچانددیکھ سکےگا، اگست کو سائنس وٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سائنس وٹیکنالوجی کے اجلاس میں فواد چوہدری نے کہا رویت ہلال کیلنڈر15رمضان تک تیار ہوجائے گا، امریکیوں نےپہلےہی قمری کیلنڈربنارکھاہے، جودیکھنا چاہے وہ ایپ کےذریعےچانددیکھ سکےگا۔

وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا چاند دیکھنےپر 40 لاکھ کےاخراجات آتےہیں، پہلے اسپیکر بھی حرام تھامگراب پیاراہوچکاہے۔

انھوں نے مزید کہا اگست کو سائنس وٹیکنالوجی کامہینہ قراردےرہےہیں، سائنس وٹیکنالوجی کےزیر انتظام لیب کواپ گریڈکیاجائےگا، موبائل پر کیش اکانومی کو لےکر آئیں گے۔

مزید پڑھیں : فواد چوہدری کا چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلا ن

یاد رہے چند روز  قبل وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ملک کی ترقی کےلیےسائنس اورٹیکنالوجی کواستعمال کرناہوگا، معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ہمیں نیچے ملی اسے اوپر لے کر جائیں گے، ملک کو ہم نے بہتر معیشت اور ترقی یافتہ ملک بناناہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا علمائےکرام کوقمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے، 15ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا، ایپ تیارکریں گےجس سےچانددیکھابھی جاسکےگا، علماکوکمیٹی میں دعوت دی ہے۔