اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کرپشن اولمپکس کی قسط نمبر 2آج صبح 11بجےشروع ہوگی، چوری ، سینہ زوری واضح کرنی ہوتونوازشریف ، زرداری کارویہ دیکھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی پر اپنے بیان میں کہا کرپشن اولمپکس کی قسط نمبر2آج صبح 11بجےشروع ہوگی، پورے5 تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کےلیےپہنچے گی ، چوری ، سینہ زوری واضح کرنی ہوتونوازشریف ، زرداری کارویہ دیکھ لیں۔
Corruption olympics episode two starts at 11 AM … stay tuned……. پورےپانچ تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کیلئے پہنچے گی ، چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضع کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 20, 2019
یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج والد آصف علی زرداری کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے،اس موقع پر نیب کی درخواست پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹوکے بیانات ریکارڈ کرے گی ،جے آئی ٹی ارکان کی جانب سے زبانی سوالات کے ساتھ ساتھ سوالنامےبھی تیار کئے گئے ہیں، جن کے تحریری جوابات طلب کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں : آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آج نیب میں پیشی، نیب کا سوالنامہ تیار
نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے، پارک لین کیس میں اربوں روپےکی ترسیلات جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پرپارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کاالزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے 2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئرہولڈر بنے،دونوں 25،25فیصد کےشیئر ہولڈر ہیں، آصف زرداری بطور کمپنی ڈائریکٹر اکاؤنٹس استعمال کرنےکااختیار رکھتے تھے جبکہ 2008 میں کمپنی کے دستاویز پر آصف زرداری کےبطور ڈائریکٹر دستخط موجود ہیں، پارک لین کمپنی نے قرضوں کی مد بھی بینکوں سے اربوں روپے لیے۔