اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول کے دورے کی سرکاری کوریج کے لئے درجنوں صحافی گوا بھیج دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا درجنوں صحافی گوا بھیجے گئے جو بلاول کے دورے کی سرکاری کوریج تو کریں گے، لیکن وہ ان کے سیاسی معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔
درجنوں صحافی گوا بھیجے گئے ہیں جو بلاول بھٹو کے دورے کی سرکاری کوریج تو کریں گے لیکن وہ ان کے سیاسی معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے، https://t.co/4Gjkn2IkZ3
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2023
فواد چوہدری نے سوال کیا آپ نے سوچا بھی کیسے کہ ہمارا میڈیا اپنے پیسوں سے کسی کو کوریج کیلئے بھیجے گا؟ یہ صرف کاغذوں میں ہوتا ہے اداروں کو پیسے ایڈوانس ملتے ہیں اشتہاروں میں دیں یا ویسے دیں۔
آپ نے سوچا بھی کیسے کہ ہمارا میڈیا سیٹھ اپنے پیسوں سے کسی کو کوریج کیلئے بھیجے گا؟ یہ صرف کاغذوں میں ہوتا ہے اداروں کو پیسے ایڈوانس دئیے جاتے ہیں اشتہاروں میں دیں یا ویسے دیں https://t.co/Zrh1lyqoON
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2023
اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر بھارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کر سکتے تھے لیکن مودی کی محبت میں ان کے لیے کشمیریوں، مسلمانوں، اقلیتوں کے ساتھ بھارتی ظلم کی کوئی اہمیت نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی جنتا کو خوش کرنے کیلیے یہ حکمران ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔ بلاول بھٹو کے اس دورے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔