اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حاصل بزنجوان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ملک دشمنوں نے ہیرو بنایا،حاصل بزنجو کی معزز افسر کیخلاف ہرزہ سرائی کچرے سے زیادہ کچھ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق بے بنیاد الزامات پر میرحاصل بزنجو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا حاصل بزنجوان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ملک دشمنوں نے ہیرو بنایا، حاصل بزنجوکوفضل الرحمان جیسے چالاک ساتھیوں نےاستعمال کیا، حاصل بزنجو کی معزز افسر کیخلاف ہرزہ سرائی کچرے سے زیادہ کچھ نہیں۔
Hasil Bazenjo is among the lot who have been made hero by anti Pak and anti army segment of media n politicians, he is used n abused by Shrewd fellows like Fazal Ur Rehman his rants against a very honourable officer is nothing but rubbish
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 2, 2019
اس سے قبل وزیردفاع پرویز خٹک نے میرحاصل بزنجو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا ایسے بے بنیاد تبصرے کرنے سے بہتر ہے کہ میرحاصل بزنجو اپنی شکست تسلیم کرے، میرحاصل بزنجو کا تبصرہ اس کی سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا۔
یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے ، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے۔
مزید پڑھیں : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔
اجلاس کےآغازپرقائد حزبِ اختلاف راجہ ظفر الحق نےتحریکِ پیش کی تواپوزیشن کے64 ارکان نےکھڑے ہو کرحمایت کی تھی، خفیہ رائےشماری ہوئی تو اپوزیشن درکار 53 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔
بعدازاں چیئرمین سینیٹ بننےکوبیتاب اپوزیشن کےامیدوارمیرحاصل بزنجوشکست کا صدمہ برداشت نہ کرسکے،الزام تراشیاں شروع کردیں تھیں اور کہا تھا کہ میں ہارا نہیں ہوں، میں جیت گیا ہوں ، تمام گیم میں شریک قوتوں کو اے پی سی میں بےنقاب کریں گے ، گورنرپنجاب اور وزیرخارجہ سینیٹ الیکشن کی اسٹرٹیجی بنا رہے تھے ، گورنر اور وزیر خارجہ کا سینیٹ کے الیکشن سے کیا تعلق ہے۔