اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں اور اب ٹانگیں کانپ رہی ہیں، سندھ سے ڈاکو راج کاخاتمہ ہوگا، یہ شہیدمحترمہ،بھٹوکانام تک بیچ کرکھاگئےباقی کیا چھوڑنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے پیغام میں کہا وزیراعظم عمران خان کے سندھ پہنچے تو خورشیدشاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑگئیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندھ کے عوام کی عدالت میں ہیں، اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، وہ وقت دور نہیں سندھ کےعوام کواس جبرسے نجات ملےگی، سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ ہوگا۔
جب سے عمران خان سندہ پہنچے ہیں، خورشید شاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑ گئی ہیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندہ کے عوام کی عدالت میں ہیں اور اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، وقت دور نہیں جب باقی پورے ملک کی طرح سندہ کے عوام کو اس جبر اور استبداد سے نجات ملے گی ڈاکو راج کا خاتمہ ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2019
فواد چوہدری کا کہنا تھا سندھ کاپیسہ دبئی اور لندن میں لگتا ہے، اربوں روپےجعلی اکاؤنٹس،ماڈلز،فرنٹ مین کےذریعےباہرگئے، یہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ تھا، یہ شہید محترمہ، بھٹوکا نام تک بیچ کر کھاگئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔
سندہ کا پیسہ دبئ اور لندن میں لگتا رہا، ارب ھا روپیہ جعلی اکاونٹس کے ذریعے ، ماڈلز کے ذریعے فرنٹ مین کے ذریعے باہر گیا، یہ سندہ کے لوگوں کا پیسہ تھا شہید بےنظیر اور بھٹو کا نام تک یہ لوگ بیچ کر کھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2019
یاد رہے پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا مہنگائی کے سونامی کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں، عمران خان جو تبدیلی لائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، نئی حکومت کے پاس وژن نہیں،مستقبل کا پلان نہیں۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر ہیں، اس دوران انھوں نے کراچی کے لئے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیاجبکہ تھر کیلئے بھی میگااسکیموں کااعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، کراچی میں ترقی کا عمل رکنے کا نقصان پورے پاکستان کو ہوا، پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، ملکی آمدن کا دو تہائی حصہ قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔