اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مودی اور نتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مودی اورنتن یاہو میں کوئی فرق نہیں ، دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یاد رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی حکومت پر پاگل پن کا دورہ پڑا ہوا ہے، بھارت کے خراب معاشی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی یہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔
مزید پڑھیں : مودی کےاقدامات کے بعد کشمیرآزادی کے آخری مرحلے میں ہے ، فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کےاقدامات کے باعث کشمیر اپنی آزادی کے آخری مراحل میں ہے، ہٹلر کی طرح مودی بھی کسی کی بات ماننے کو تیارنہیں ، ہٹلر نہیں مان رہا تھا،جرمنی تباہ ہوا اور اسے خود کشی کرنا پڑی۔
انھوں نے کہا تھا کہ مودی کے خلاف طاقتور آوازاٹھ رہی ہے، ہم آزادی کے جس سفر پر نکلے ہیں ان کی دعائیں قبول ہونے والی ہیں، آزادی تک پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔