لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا آخری مرحلہ آگیا ہے، عوام تیار رہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی مارچ روات کےمقام سے راولپنڈی میں داخل ہونے کیلئے پہنچےگا، شاہ محمودقریشی اوراسدعمرنےشاندار مہم کی نگرانی کی، آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے،آخری مرحلہ آگیا ہے تیار رہیں، عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔
#حقیقی_آزادی_مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہو نے کیلئے پہنچے گا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے، آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں،عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 19, 2022
خیال رہے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دونوں حصے شاہ محمود اور اسد عمر کی قیادت میں دو مختلف روٹس پر آج روات میں اکٹھے ہوں گے۔
عمران خان سوا چار بجے ویڈیو لنک پر شرکاء سے خطاب کریں گے اور اپنے خطاب میں راولپنڈی جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
عمران خان کے خطاب کے لیے بڑی سکرین نصب اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے
11نومبر کو اسد عمر کی قیادت میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لانگ مارچ کے ایک روٹ کا آغاز کیا گیا ، اسد عمر کی قیادت میں 8 دن میں لانگ مارچ کل چکوال پہنچا۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چکوال کے بعد لانگ مارچ کارواں کی شکل میں نہیں جائے گا، کارکنوں کو روات از خود پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔