ز
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے میڈیا اتھارٹی بل سے متعلق بیان پر ردعمل آ گیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کی قابلیت کا اندازہ لگالیں موصوف کہتےہیں پی ایم ڈی اےکےخاتمےتک کیمپ میں بیٹھیں گے ابھی تک کوئی قانون بناہی نہیں توختم کیسےہوگا۔
فوادچوہدری نے لکھا کہ کیسےکیسےتحفےاس ملک میں لیڈرہیں۔
شہباز شریف کی قابلیت کا اندازہ اس سے لگا لیں موصوف کہ رہے ہیں کہ ہم قانون کے خاتمے تک کیمپ میں بیٹھیں گے خدا کیلئے باقی کچھ نہ پڑھیں اخبار ہی پڑھ لیا کریں ابھی تک کوئ قانون بنا ہی نہیں تو ختم کیسے ہو گا:) کیسے کیسے تحفے اس ملک میں لیڈر ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2021
اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں کے دھرنے میں شرکت کر کے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سےیکجہتی کااعلان کرتےہیں پی ڈی ایم اےکیخلاف ہرسطح پرصحافیوں سےقدم ملاکرجدوجہد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں صحافیوں کیلئے بھرپور احتجاج کیا ہے یقین دلاتےہیں ہم صحافیوں اور میڈیا کیساتھ ہیں جب تک کالےقانون کوختم نہیں کیاجاتاتب تک ساتھ ہیں اس گھڑی میں صحافیوں کےساتھ ہیں مایوس نہیں کریں گے۔