اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی اور کہا کیس میں جوڈیشل ریمانڈ نہیں بلکہ ڈسچارج کرنا بنتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
درخواست میں کہا کہ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ نہیں بلکہ ڈسچارج کرنا بنتا تھا، استدعا ہے کہ کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔
جس پرسیشن جج طاہر محمود خان نے حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔
یاد رہے اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما فوادچوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ بھی چیلنج کردیا ہے۔
پولیس نے فیصلے کیخلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کردی ،درخواست میں مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے کر فوادچوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعاکی گئی ہے۔