اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فضل الرحمان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، ان کی شکست مستقبل کی کنجی ہے، انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔
حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھےآج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گیے۔ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑہ رہا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 3, 2019
پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، فواد چوہدری
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحمل کا مظاہرہ وزیراعظم کی ہدایت پرکر رہے ہیں، ورنہ ایک اشارے پر5 پیادوں اوران کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔