بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی‘ فواد چوہدری

Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کوسیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کوسیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا۔

پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا‘ مودی کی ہرزہ سرائی

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا، ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے یہ سوچنا بڑی غلطی ہوگی۔

بھارتی وزیراعظم کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں انتخابات ہیں یہ سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو خط بھی لکھا، ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔