اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے احسن اقبال کے ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوملک کی اتنی فکر ہوتی توآج ہم ان حالات میں نہ ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراحسن اقبال کے ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوازشریف ہے نہ کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کوملک کی اتنی فکر ہوتی توآج ہم ان حالات میں نہ ہوتے۔
حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے https://t.co/JUtbZQbArj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 27, 2018
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپ جعلی فکرنہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
50 سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے‘ فواد چوہدری
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 50 سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے، اب پیسے بچانے کے لیے سیاست ہورہی ہے۔