اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا سیاسی تنازعوں وٹرمپ کےکشمیر پر ریمارکس کے بعد شبہ نہیں کہ عمران خان پاکستان میں مقبول ترین عالمی لیڈرہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سیاسی تنازعوں وٹرمپ کےکشمیر پر ریمارکس کے بعد شبہ نہیں کہ عمران خان پاکستان میں مقبول ترین عالمی لیڈرہیں، جلد دونوں رہنما نئے باب کی بنیاد رکھنے کے قابل ہوں گے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تجویزتھی انتخابات خفیہ نہیں اوپن ہونےچاہئیں، تجویز کی دونوں جماعتوں نےمخالفت کی تھی، دونوں اپنے ماضی پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگیں اصلاحات کریں۔
Amidst political controversies I have no doubts that post @ImranKhanPTI visit of USA and @realDonaldTrump remarks on Kashmir he is certainly amongst most popular world leaders in Pak,In cmng weeks both leaders ll be able to lay foundations of new chapter of USA-Pak relationship
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 2, 2019
یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرپرثالثی کیلئےتیارہوں،اس کا دارو مدار مودی پرہے، وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی لاجواب انسان ہیں۔
مزید پڑھیں : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بار پھر ثالثی کی پیشکش
صدرٹرمپ کا کہنا تھا میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیرپربہترین طریقےسےآگےبڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کے لیےتیار ہوں۔