‏’350ارب کے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف71 ارب کا ہے’‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 350ارب کےٹیکس میں اصل ٹیکس ‏صرف71 ارب کاہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ ٹیکس امپورٹڈ اشیا پر ہے امیر لوگوں پرٹیکس لگایا گیا ‏ہے عام آدمی کے استعمال کی اشیا پر ٹیکس ریفنڈ دیا گیا ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کا استفسار ہے ٹیکس واپس کرنا ہے تو لگایا کیوں؟ اس لیے ‏لگایا کہ بلیک اکانومی کے بجائے دستاویزی معیشت کو فروغ ملے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ منی بجٹ میں عام آدمی کے لیے صرف 2 ارب روپے ‏کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے منی بجٹ میں عام آدمی کے لیے صرف 2 ارب روپے کی ‏ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے۔

’عام آدمی کے لیے صرف 2 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی‘

شوکت ترین نے کہا کہ بل میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی کی گئی ہے، 70 ارب ‏روپے کے ٹیکس چھوٹ میں لگژری آئٹم شامل ہیں۔