لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنےکےبعد نوے دن میں الیکشن ہونےہوتے ہیں، اگر آئین توڑا گیا تو پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک اورمقدمہ میں ضمانت کیلئےپیش ہواہوں، زمان پارک کےباہرپریس کانفرنس کرنےپرکیس بنایاگیا، اس مقدمےمیں آج عدالت سے ضمانت ملی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پرچے کاٹنے کا ماحول بنا دیا گیا ہے، خان صاحب پر 40 پرچے تو صرف دہشت گردی کے ہیں، مجھ پرتقریباً7کیسزہیں کسی کا کوئی سرپیرنہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اظہرمشوانی اور شاہد حسین دونوں کو اغوا کیا گیا جبکہ ریمنڈڈیوس 2 بندے مار کر چلا گیا ایک دن کی سزا بھی نہیں ہوسکی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ پہلےمریم اورنگزیب نے کہا ہم بینچ کا فیصلہ نہیں مانیں گے، اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد 90دن میں الیکشن ہونے ہوتے ہیں، اگرآئین توڑا گیا تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہا مسنگ پرسن کا معاملہ اہم ہے ،مطالبہ کرتے ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔