فواد چوہدری کی طرح کسی اور حراست میں لیا تو ہر گھر سے ہبہ نکلے گی ، اہلیہ

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی طرح کسی اور حراست میں لیا تو ہر گھر سے ہبہ نکلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی اور اہلیہ نے عدالت کے باہر پریس کانفرنس کی۔

فوادچوہدری کی اہلیہ ہبہ نے کہا کہ فواد چوہدری پر ایک بار پھر کپڑا ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، فواد چوہدری کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ سینئر وکیل اور سب سے بڑی پارٹی کے مرکزی رہنما ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کے چہرے پر کپڑا ڈالا جائے گا تو ہم اس کی مذمت کریں گے، دیکھتے ہیں اگلے مرحلہ اڈیالہ ہے یاسب جیل ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ فواد چوہدری کی طرح کسی اور حراست میں لیا تو ہر گھر سے ہبہ نکلے گی۔

انھوں نے بتایا کہ پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نے رابطہ کیا ہے ، مونس میرے بھائی کی طرح ہیں،پرویز الہی سے بھی بات کروں گی۔

دوسری جانب فواد چوہدری کے بھائی نے کہا کہ ریاست کےظلم اوربربریت کے خلاف کامیابی ہوئی ہے۔