فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے حکم کے بعد پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد فوادچوہدری کی ضمانت کیلئے درخواست سیشن عدالت میں دائر کردی گئی۔

وکیل فیصل چوہدری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، امید ہے ضمانت کی درخواست پر آئین کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہتھکڑی فوادچوہدری کو نہیں بلکہ آئین وقانون کو لگی ہے، فوادچوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ، ضمانت کی درخواست کل سنی جائے گی۔