اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ دیا تھا الحمداللہ منفی آیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ دو دن پہلے ایک دوست ملنے آئے، اگلےدن انہوں نے پیغام دیا کہ وہ کورونا مثبت نکلے ہیں، کوروناکاٹیسٹ دیا اور الحمداللہ میراکوروناکاٹیسٹ منفی آیاہے۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ اللہ کی مہربانی کے بعد اس بچت کی وجہ یہ کہ تمام پروٹوکولز اپنائے، ہم ماسک پہن کر آٹھ فٹ کےفاصلے پر بیٹھے، صرف احتیاط کی۔
کورونا وائرس کے پیش نظر فواد چوہدری حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مسلسل آگاہ کرتے رہے ہیں۔
دو دن پہلے ایک دوست ملنے آۓ اگلے دن انھوں نے سندیسہ دیا کہ وہ کرونا + نکلے ہیں، لہذا کل کرونا کا ٹسٹ دیا آج ابھی رپورٹ آئ ہے الحمداللہ میرا کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہےاللہ کی مہربانی کے بعد اس بچت کیوجہ یہ کہ تمام پروٹوکولز اپنائے ہم ماسک پہن کر آٹھ فٹ کے فاصلے پر بیٹھے ،صرف احتیاط
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 9, 2020
کورونا کے باعث فواد چوہدری نے نہ صرف پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کیا بلکہ دوسروں کو بھی مہلک وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے ورچوئل اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے رہے۔
انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کوروناصورتحال کےپیش نظرورچوئل اجلاس بلایاجائے، پارلیمان کےبراہ راست سیشن کےنتائج سامنےآرہےہیں، گزشتہ ایک ہفتےمیں بہت سے پارلیمنٹیریز کوروناسےمتاثرہوئے، ہمیں احتیاط کادامن ہاتھ سےنہیں چھوڑناچاہئے۔