فواد چوہدری کا اسلام آباد کے اندرونی راستے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ

فواد چوہدری

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد کے اندرونی راستے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے اندرونی راستے فوری طورپرکھولےجائیں، ملک میں آئین اورقانون کی کوئی گنجائش رہنے دیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں فوری رٹ فائل کررہےہیں، انتظامی انتظامات کےنام پرپولیس کی دہشت گردی قبول نہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی نے لکھا چیف جسٹس اسلام آباداپنےاحکامات پرعملدرآمدکروائیں، اسلام آباد کو وار زون میں تبدیل کردیاگیاہے، عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے، اس ظلم کے مقابلے کیلئے نکلیں۔