تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان بندر کی طرح ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگانا چھوڑ دے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ عملی طور پر وفاقی اورپنجاب حکومت ختم ہوچکی ہے حکومت کا اب صرف آئینی اختتام ہوناباقی ہے۔
https://urdu.arynews.tv/pti-leader-farrukh-habib-media-talk-2/
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان بندر کی طرح درختوں پر چھلانگیں لگانا چھوڑے ملک کوبحران کی اس دلدل میں مزید گہرانہ ڈبوئیں استعفیٰ دیں ملک کوانتخابات کی طرف لےکرجائیں۔
عملی طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت ختم ہو چکی ہے، اب صرف Constitutional conclusion (آیئنی اختتام) ہونا باقی ہے، شریف خاندان بندر کی طرح ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگانا چھوڑے ملک کو بحران کی اس دلدل میں مزید گہرا نہ ڈبوئیں استعفیٰ دیں اور ملک کو انتخابات کی طرف لیکر جائیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 20, 2022
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض جیسے جوکرز کو اپوزیشن لیڈر بنانے جیسے تجربے نہ کریں کچھ ذمہ داری کا احساس کریں اورسنجیدہ اقدامات کریں الیکشن کی تاریخ دیں اور نیا الیکشن کمیشن بنائیں، قابل قبول فریم ورک کےتحت نئے انتخابات کراؤ۔